اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: مدنپورہ میں غلاظتوں کا انبار، شہری پریشان - بارش کے موسم

سوچھ بھارت مشن کے تحت ملک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے لیکن کرناٹک کے مدنپور میں اس کا کوئی اثر نہیں نظر آرہا ہے۔

سوچھ بھارت مشن کے تحت ملک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے لیکن کرناٹک کے مدنپور میں اس کا کوئی اثر نہیں نظر آرہا ہے
سوچھ بھارت مشن کے تحت ملک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے لیکن کرناٹک کے مدنپور میں اس کا کوئی اثر نہیں نظر آرہا ہے

By

Published : Sep 26, 2020, 1:47 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مدنپورہ علاقے میں گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے محکمہ بلدیہ کی لاپروائی صاف نظر آرہی ہے۔

مدنپورہ میں گندگی کا ڈھیر

واضح رہے کہ بارش کے موسم میں جب بھی بارش ہوتی ہے مدنپورہ کے پورے علاقے میں گندگی کے سبب بدبو پھیلتی جاتی ہے۔

مقامی باشندوں کے محکمہ بلدیہ سے کئی بار توجہ دلانے کے باوجود بھی محکمہ بلدیہ کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا رہا ہے۔۔

بارش کے موسم میں جب بھی بارش ہوتی ہے مدنپورہ کے پورے علاقے میں گندگی کے سبب بدبو پھیلتی جاتی ہے

مقامی دکاندار محبوب پاشا نے محکمہ بلدیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دکانوں کے سامنے موجود اس گندگی کو جلد سے جلد صاف کیا جائے، اور مقامی لوگوں کو کچرا ڈالنے کے لیے ایک کنٹینر یعنی کچرا دان رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے مکمل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوچھ بھارت مشن کے تحت ملک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے لیکن کرناٹک کے مدنپور میں اس کا کوئی اثر نہیں نظر آرہا ہے

واضح رہے کہ مدنپورہ کے مقامی باشندوں نے ایک پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جس میں مقامی باشندہ آنند نے بتایا کہ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت لوگوں کو صاف صفائی رکھنے اور کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، باوجود اس کے لوگ ابھی بھی اس پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے مدنپورہ علاقے میں محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

محبوب پاشا نے محکمہ بلدیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دکانوں کے سامنے موجود اس گندگی کو جلد سے جلد صاف کیا جائے

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقامی باشندہ عثمان نے بھی کہا کہ محکمہ بلدیہ مدنپورہ میں جلد از جلد صفائی کا انتظام کرے، اور وہاں کے ڈرین کی بھی صفائی کی جائے۔

مقامی باشندوں کے محکمہ بلدیہ سے کئی بار توجہ دلانے کے باوجود بھی محکمہ بلدیہ کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو کچرا ڈالنے کے لیے کچرا دان کا انتظام کیا جائے، اس موقع پر مدنپورہ علاقے کے دیگر احباب بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details