بنگلور:ریاست کرناٹک کے بنگلور میں دو خواجہ سرا نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون کی عزت اور جان بچائی۔ وویکانگر پولیس نے مقامی خواجہ سراؤں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے دیر رات ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی۔ Woman Rescued by Transgenders
دراصل ایک خاتون ملازمت کی تلاش میں مغربی بنگال سے بنگلور آئی تھی۔ خاتون بنگلور کے ویویکا نگر میں رہتی تھی۔ مغربی بنگال سے ہی تعلق رکھنے والا ملزم مسرال شیخ Accused Masural Sheik اسی علاقے میں دو تین دنوں سے اس کے گھر کے قریب گھوم رہا تھا، ملزم نے دیکھ لیا تھا کہ وہ اکیلی رہتی ہے۔ دو جولائی کو صبح چار بجے اس نے دروازہ کھٹکھٹایا، جب متاثرہ نے دروازہ کھولا تو اس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔