ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر شہر کے پریس کلب Press Club In Yadgir میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وشوا رادھے ریاستی صدر کنٹریکٹ ملازمین شعبہ صحت نے کہا کہ یادگیر کے ودیا کلیان منڈپ میں 29 دسمبر کو ایک لیبر کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مختلف شعبوں میں سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے کانٹریکٹ لیبر تک تمام لوگوں کو ایک جگہ کرنا اور حکومت کی جانب سے ان کو دی جانے والی سہولیات سے واقف کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کرنے والے مزدور، فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے، دیگر دکانوں میں کام کرنے والے اور دیگر کاروبار کرنے والے لوگوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں سہولت پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔