اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم عاشورہ قربانی کی ایک عظیم مثال - ریاست کرناٹک میں بنگلور شہر کے قرب وجے پور نامی دیہات

ریاست کرناٹک میں بنگلور شہر کے قرب وجے پور علاقے کی مشہور درگاہ حاجی امام اولیاء میں رواں برس بھی نہایت عقیدت کے ساتھ یوم عاشورہ منایا گیا اور شہادت حسین کو یاد کیا گیا۔

یوم عاشورہ قربانی کی ایک عظیم مثال

By

Published : Sep 11, 2019, 4:36 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:45 AM IST

خیال رہے کہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک جنگ تھی، جس میں امام حسین اور اس وقت کے برسر اقتدار یزید کے درمیان ہوئی تھی جس میں پیارے نبی صل اللہ علیہ و سلم کے سارے خاندان کی قربانی پیش کی گئی اور دین اسلام کو زندگی بخشی۔

اس موقع پر سلطان شاہ قادری عرف سونو استاد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امام حسین کی شہادت بلا شبہ ایک محبت کا پیغام ہے۔ امام حسین نے کربلا کے میدان میں اپنی شہادت کے ذریعے دین اسلام کو زندہ کیا۔ استاد نے کہا کہ امام حسین کی شہادت عالم اسلام کو اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔

یوم عاشورہ قربانی کی ایک عظیم مثال

حضرت مام اولیاء کے فرزند ایوب خان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علم اس لئے بٹھائے جاتے ہیں کہ لوگوں میں میدان کربلا میں ہوئے واقعات کی یاد تازہ کی جائے۔ جیسے حضرت عباس، حضرت امام حسین، حضرت علی کا علم اسی لئے لگائے جاتے ہیں تاکہ اس وقت کے مناظر یاد آئیں، تازہ ہوں اور دل ان احساسات سے متاثر ہوں۔

محرم کے اس موقع پر علم لگائے گئے، شربت اور لنگر عام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگوں نے درگاہ پر شرکت کی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details