اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بچوں کو تعلیم کے ساتھ اعلی اخلاق کا بھی درس دیں' - میں آپ کا شاگرد ہوں

محکمہ تعلیمات کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرینواس ریڈی نے کہا کہ جب ہمارا کوئی طالب علم کسی اعلی عہدے پر فائز ہونے کے بعد ہم سے ملاقات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں آپ کا شاگرد ہوں اور آج اس مقام پر ہوں تو ایک استاد کو اس وقت سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے۔

الوداعی تقریب
الوداعی تقریب

By

Published : Feb 12, 2021, 2:14 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں شہر کے سرکاری اردو وسطانیہ اسکول اسٹیشن بازار یادگیر میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت محکمہ تعلیمات کے ڈپٹی ڈائرکٹر سرینواس ریڈی نے کی۔ محکمہ تعلیمات کے دیگر افسران، اردو و کنڑ اسکولز کے ذمہ داران نے بطور مہمان خصوصی کے شرکت کی۔

الوداعی تقریب


اس موقع پر محکمہ تعلیمات کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرینواس ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہمیں سرکاری ملازمت ملی ہے اور ہمارے اوپر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے پیشہ کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اپنی خدمات کو انجام دیں اور اسکول کے بچوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق اور تربیت پر زیادہ توجہ دیں۔

الوداعی تقریب


انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکول سے فارغ ہونے والا طالب علم جب کامیاب ہوکر سماج میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیتا ہے اور وہ کبھی ملاقات کرکے یہ کہتا ہے کہ میں آپ کا شاگرد ہوں اور آج اس مقام پر ہوں تو ایک استاد کو اس وقت سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے اور یہ وہ خوشی ہوتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔

الوداعی تقریب

محترمہ صالحہ بیگم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں محکمہ تعلیمات اور ان تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے ہر وقت میرا ساتھ دیا، انہوں نے کہا کہ میرا چودہ برس کا عرصہ اسی اسکول میں گزرا ہے، یہاں کے بچوں سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں۔



اس موقع پر محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران کے علاوہ مختلف اسکولز کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اجلاس کی نظامت حفیظ پٹیل نے کی۔

الوداعی تقریب

ABOUT THE AUTHOR

...view details