بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے جنتادل سیکولر پارٹی کے سینیئر قائد اسد الدین کو پارٹی نے ریاستی ترجمان بنایا ہے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنہری موقع ہے۔ سابق میں معراج الدین پٹیل کو پارٹی کا ریاستی صدر بنایا گیا تھا۔ ایک بار پھر ضلع بیدر کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ یہاں کے ایک لیڈر کو پارٹی کے ریاستی ترجمان کی ذمہ داری دیتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے اور پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ A conversation with the state spokesperson of the Janata Dal Secular Party
جنتا دل سیکولر کے بی جے پی سے پس پردہ تعلقات نہیں یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اس اعزاز اور ذمہ داری دینے کے لیے میں دیوے گوڑا، کمارا سوامی سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک، پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم، رکن اسمبلی ساؤتھ بنڈ پا قاسم پور، میناریٹی قائدین ظفر اللہ خان اور بی ایم فاروق کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے یہ ذمہ داری دی ہے۔ اسد الدین نے مزید کہا کہ جنتا دل سیکولر پارٹی نے پارٹی میں موجود تمام مذاہب کے قائدین کو مختلف ذمہ داریاں دی ہیں۔
جنتا دل سیکولر پارٹی پر ہمیشہ سے یہ الزام لگتا رہا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ اس کے پس پردہ تعلقات ہیں اس طرح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کے کسی بھی پارٹی کے ساتھ اندرونی تعلقات نہیں ہیں ایسی باتوں کا سرے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ بے سر و پیر والی باتیں کرتی ہے۔ جس میں رائی برابر بھی سچائی نہیں ہے۔ اسد الدین نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ریاست میں ہونے والے ہر طرح کے عوامی مسائل پر پہلے بھی آواز اٹھاتی تھی آج بھی اٹھاتی ہے اور آگے بھی اٹھاتی رہے گی۔