ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے راجہ پور تالاب میں پچھلے ہفتے 2 مگرمچھوں کی موجودگی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
گلبرگہ :تالاب سے مگرمچھ کا بچہ پکڑا گیا اس کے بعد اطراف و اکناف کے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے کل اور آج تالاب میں مگرمچھوں کو پکڑنے کی کوشش کی۔ ٹیم کے ہاتھ مگرمچھ کا بچہ لگا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اگلے دو دن میں جال بچھا کر مادہ مگرمچھ کو پکڑا جائے گا۔ مگرمچھ کے بچہ کو محبوب گلشن گلبرگہ کے زو میں منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند سال قبل جگت تالاب گلبرگہ سے بھی ایک بڑی مادہ مگرمچھ پکڑی گئی تھی جسے چنچولی کے چندرم پلی ڈیم میں چھوڑا گیا تھا۔