اردو

urdu

ETV Bharat / state

karnataka Buffalo Theft Case بھینس چوری معاملے میں 78 سالہ شخص 58 سال بعد گرفتار - ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں پولیس

ضلع بیدر میں پولیس نے 58 برس پرانے بھینس چوری معاملے میں 78 سال کے ایک عمر رسیدہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ 58 برس قبل پیش آیا تھا۔ Seventy Eight years old Man arrested in Bidar

بھینس چوری معاملے میں 78 سالہ شخص گرفتار
بھینس چوری معاملے میں 78 سالہ شخص گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 12:31 PM IST

Updated : Sep 13, 2023, 12:39 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں پولیس نے بھینس چوری کیسز کے 58 برس بعد اس معاملے میں ملوث 78 سال کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شخص کی شناخت گناپتی کے طور پر ہوئی ہے۔ 58 برس قبل بھینس چوری کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس معاملے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 1965 میں مہکر پولیس اسٹیشن میں مرلی دھر راؤ کلکرنی کی جانب سے دو بھینسوں اور ایک بچھڑے کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد مہاراشٹر کے ادگیر کے رہنے والے کشن چندر (30) اور گنپتی واگھمور (20) کو گرفتار کیا گیا۔

تاہم ضمانت ملنے کے بعد یہ ملزمان عدالت میں آئے بغیر ہی فرار ہوگئے۔ سمن اور وارنٹ جاری ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔ پہلے ملزم کشن کی موت کے بعد اس کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا گیا۔ ایک اور ملزم گنپتی کئی برسوں سے روپوش تھا۔ اب ایک خصوصی ٹیم نے گنپتی کا سراغ لگا کر اسے عدالت میں پیش کیا ہے۔ جب چوری کی واردات ہوئی تو گنپتی کی عمر صرف 20 سال تھی۔ اب ان کی عمر 78 برس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Al Ameen Lifetime Achievement Award ملت کے نوجوان ملک کے لئے چینج میکر بنیں، ایم اے سلیم آئی پی ایس

بیدر کے ایس ایس پی چنا بساونا ایس ایل نے کہا کہ دہائیوں سے زیر التوا مقدمات اور ایل پی آر کے مقدمات حل کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جہاں یہ ٹیم اب 58 برس پرانے کیس کے ایک ملزم کو گرفتار کر چکی ہے۔ اس طرح کے کل سات کیسز کو حل کرنے میں کامیاب حاصل ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 13, 2023, 12:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details