اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 66 اموات - کرناٹک صحت کی خبریں

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک دن میں 8 ہزار 500 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

کرناٹک: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 66 اموات
کرناٹک: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 66 اموات

By

Published : Oct 21, 2020, 1:56 PM IST

ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 297 نئے کیسز کی شناخت ہوئی ہے، اسی عرصے میں 66 اموات بھی ہوئی ہیں، اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 76 ہزار 901 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی کل تعداد 10 ہزار 608 جا پہنچی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک دن میں 8 ہزار 500 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں جس کیسز کی شناخت ہوئی ہے ان میں سے دو ہزار 821 کیسز شہر بنگلورو سے درج کیے گئے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ ریاست صحتیاب ہونے مریض کی مجموعی میں تعداد چھ لاکھ 62 ہزار 329 ہو گئی ہے، محکمہ صحت کی تازہ اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں فعال کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ 3 ہزار چار ہے، ان میں سے بیشتر کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے جبکہ 941 مریض کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

وہیں منگل کو ہونے والی 66 اموات میں سے 36 کا تعلق بنگلورو شہر سے ہے، ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر یا تو شدید ایکیوسری سانسری انفیکشن، یا انفلوئنزا جیسی بیماری کی علامات پائی گئی ہیں۔

بنگلورو شہر مثبت کیسز کی فہرست میں سرفہرست ہے، مثبت کیسز کی کل تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 842 ہیں، جبکہ ضلع میسور دوسرے نمبر پر ہے، اور یہاں کل تعداد 45 ہزار 644، وہیں ضلع بلاری میں کل کیسز کی تعداد 36 ہزار 76 ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 68 لاکھ 44 ہزار 594 نمونے لیے گئے ہیں جن میں سے 98 ہزار 236 کی جانچ ہوئی ہے، اور ان میں سے 23 ہزار 373 تیز اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details