گلبرگہ میں حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا 619 عرس مبارک کا انعقاد گلبرگہ: ریاست کرناتک کے گلبرگہ شہر میں واقع درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا 619 عرس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔عرس شریف کے موقع پر تاریخی محبوب گلشن میں صندل مبارک جلوس کی شکل میں محبوب گلشن سے روانہ ہوا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید خسرو حسینی صاحب سجادہ نشیں بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے صندل کے کشتیوں اپنے سر پر رکھتے صندل جلوس کا آغاز کیا۔ اس موقع پر حافظ سید علی الحسینی جانشین سجادہ درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز،ڈاکٹر سید مصطفیٰ الحسینی اور دیگر خانوادہ بندہ نواز نے صندل کی کشتیوں کو اپنے سر پر رکھتے ہوئے محبوب گلشن سے روانہ ہوئے، بعد ازاں مارکیٹ مسجد پہنچ کر نماز مغرب ادا کی گئی۔
بعد ازاں یہ جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے درگاہ شریف پہنچا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد ہے زائرین نے شرکت کی۔اس موقع پر حیدرآباد کے زبیر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عرس شریف کے موقع پر ملک بھر سے زائرین آتے ہیں۔ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز چشتیہ سلسلے کے بہت بڑے بزرگ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Naseer Ahmed نومنتخب سی ایم کے پولیٹیکل سیکرٹری نصیر احمد کی مسجد طحہ میں کی تہنیت
حضرت کے عقیدت مند دنیا بھر میں موجود ہیں۔ خاص حضرت کے عرس شریف کے موقع پر ملک بھر سے زائرین یہاں پر بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ بلا مذہب و ملت ہندو مسلم اور دیگر مذہب کے عوام یہاں پر عرس کے تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ صوفیاء کرام نے ہمیشہ امن و بھائی چارگی کا پیغام دیا ہے ۔ گلبرگہ شہر ہمیشہ سے صوفی سنتوں کا شہر رہا ہے۔