اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے 617ویں عرس شریف کا سادگی کے ساتھ آغاز

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واقع مشہور و معروف درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ کا 617واں عرس شریف نہایت سادگی کے ساتھ عمل میں آیا۔

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 617 ویں عرس شریف
حضرت خواجہ بندہ نواز کے 617 ویں عرس شریف

By

Published : Jun 29, 2021, 1:42 PM IST

ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی احتیاطی تدابیر کے پیشِ نظر اور ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن کی وجہ سے عبادت گاہ اور درگاہ کو عوام کے لئے کھولنے کی اجازت نہ دینے پر درگاہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر خسرو حسینی نے اس سال حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ کے عرس شریف کو محدود پیمانے پر منایا۔

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 617 ویں عرس شریف کا سادگی کے ساتھ آغاز

اس دوران گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی قدیم روایت کے مطابق تاریخی محبوب گلشن سے جلوس صندل مبارک نہیں نکالا گیا اور نہ ہی ملک گیر شہرت یافتہ صنعتی نمائش خواجہ بازار کے انعقاد کی اجازت دی گئی۔

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 617 ویں عرس شریف کا سادگی کے ساتھ آغاز

قدیم‌ روایت برقرار رکھتے ہوئے صندل مبارک کی کشتیاں صدر صوفہ ڈیوڑھی سجادہ نشین سے برآمد کی گئیں۔ اس سے قبل محفلِ سماع منعقد ہوئی۔ اس موقع پر محبوب بندہ نوازی، تحسین خان قوال نے مبارک باشد پڑھیں اور کلام سنایا۔ فاتحہ خوانی پر محفل سماع کا اختتام ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بدایوں: کورونا گائڈ لائن کے مطابق شاہ شجاعت کا عرس منایا گیا

سجادہ نشین صندل مبارک کی کشتیاں اپنے سر پر اٹھاکر درگاہ شریف کے لئے روانہ ہوئے صدر صوفہ سے صندل مبارک کا مختصر جلوس میلاد خوانی کے ساتھ ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details