بیدر: جانشین سجادہ نشین حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض بیدر نے سالانہ عرس شریف کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض بیدر کا 566 واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ تفصیلات کے بموجب 6 ربیع الاول مطابق 22 ستمبر 2023 بروز جمعہ ٹھیک 4 بجے سے محفل سماع بمقام خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض 45 : 4 منٹ بجے تک ہوگا بعد سماع خانقاہ میں نماز عصر با جماعت ادا کی جائے گی ۔ بعد سماع جلوس صندل از خانقاہ سے ہوتے ہوئے درگاہ حضرت ممدوح پہنچے گا۔
بعد نماز مغرب مراسم صندل ہالی کے خصوصی خدمات جناب سید شاہ اسد اللہ محمد محمد احسینی المعروف بہ ثاقب سینی سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے۔ گلہائے عقیدت سلام و نیاز فاتحہ اور سیم تبرکات بدست سجادہ نشین ہوں گے اور اسی روز رات 9 بجے شب جشن عطائے پا نچواں خواجہ ابوالفیض ایوارڈ شری بسوا کمار پائل صدر کلیان کرناٹک پرتشان بیدار کرنا تک کو ان کی فقید المثال خدمت کے اعتراف میں عطاء کیا جائے گا۔ 11 بجے شب محفل سماع احاطہ درگاه شریف منعقد ہوگی۔