ریاست میں 53 نئے کیسز درج کئے گئے اس میں سے 31 مریض اجمیر سے اور آٹھ مریض احمد آباد سے یہاں پہنچے تھے۔
کرناٹک میں کورونا کے 53 نئے مثبت کیسز - کرناٹک میں کوویڈ کے نئے کیسز
کرناٹک میں روزبروز کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ مائگرینٹ ورکرس کی آمد کے بعد اس میں اور تیزی آگئی ہے۔
ریاست میں اب تک 847 کورونا متاثرین میں سے 405 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ اس وبا سے 31 اموات ہوئی ہیں۔
کرناٹک نے ایک لاکھ سے زائد کورونا ٹسٹ کے نشانہ کو عبور کیا ہے۔ ریاستی وزیر طبی تعلیم کے سدھاکر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ریاست میں اب تک ایک لاکھ سے زائد کوویڈ۔19 کے ٹسٹ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ ہم نے اس ماہ کے اواخر تک مزید ساٹھ لیابز سائم کرتے ہوئے اپنی کورونا ٹسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کررہے ہیں جبکہ ایک دن میں دس ہزار ٹسٹ کرنے کی صلاحیت ہوجائے گی۔