اردو

urdu

ETV Bharat / state

وطن لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کی امداد

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کی تنظیم ’فیڈ دی نیڈ‘ کی جانب سے مہاجر مزدوروں کی بڑے پیمانے پر امداد کی جا رہی ہے۔

وطن لوٹ رہے مہاجر مزدوروں کی امداد
وطن لوٹ رہے مہاجر مزدوروں کی امداد

By

Published : Jun 17, 2020, 4:11 PM IST

فیڈ دی نیڈ نے اس کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جس کا نام فوڈ ٹاسک فورس رکھا ہے۔

وطن لوٹ رہے مہاجر مزدوروں کی امداد

لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ کافی راحت کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔

تاہم ابھی بھی بیشمار کمپنیاں و کاروبار بند ہیں جس کی وجہ سے ہَزاروں مہاجر مزدوروں کے پاس کام نہیں ہے۔

یہ لوگ اپنے وطن لوٹنے کے لئے مجبور ہیں۔

آج شہر کے بنگلورو پیلیس میں جمع ہوئے مہاجر مزدوروں کے کھانے و مقامی نقل و حمل کا انتظام کیا جارہا ہے۔

'فیڈ دا نیڈ' کے سینکڑوں رضاکار ان مہاجرین کی خدمت میں متحرک ہیں۔

'فیڈ دا نیڈ' کے ارکان کہتے ہیں اب تک ریاست بھر سے 50 ہزار سے زائد مہاجر مزدوروں کی امداد کی جا چکی ہیں اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details