کرناٹک میں گزشتہ روز 39،510 نئےکورونا انفیکشن کے کیسز درج ہوئے ہیں، جس کے ساتھ اس وبا کے پھیلنے سے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ 480 مزید اموات ہوئی ہیں۔
ریاست میں مجموعی کیسز کی تعداد 20،13،193 ہوچکی ہے، جب کہ ریاست میں 5،87،452 فعال کیسز ہیں اور اب تک 14،05،869 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج کیے گئے۔ جن میں گزشتہ روز کے 22،584 کیسز شامل ہیں۔
بنگلورو اربن ضلع میں 15،879 انفیکشنز سامنے آئے ہیں اور 259 اموات ہوئے۔ جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ بنگلورو شہر میں اب تک 9،83،519 انفیکشنز اور 8،690 اموات ہوئی ہیں۔اور 3،62،696 فعال کیسز ہیں۔