اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع یادگیر میں 334 افراد ہسپتال سے ڈسچارج

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ضلع یادگیر میں 334 افراد ہسپتال سے ڈسچارج
ضلع یادگیر میں 334 افراد ہسپتال سے ڈسچارج

By

Published : Aug 31, 2020, 10:03 AM IST

ریاست بھر میں 8852 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ وہیں 7101 افراد صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 106 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

وہیں ضلع یادگیر میں کورونا کے 67 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 5272 ہوگئی ۔

راحت کی بات یہ رہی کہ 334 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہو کر ڈسچارج ہوئے ہیں۔

اس طرح ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 3837 ہوگئی ہے۔

1395 افراد اب بھی کورونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج ہیں ضلع میں کل کورونا سے ایک موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details