اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: روڈ سیفٹی بیداری مہم، ریلی کا انعقاد - road and safety awareness program

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں 'کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن' کی جانب سے 18 جنوری سے 17 فروری تک 32 واں قومی روڈ سیفٹی بیداری پروگرام منایا جا رہا ہے۔

روڈ سیفٹی  بیداری مہم ، ریلی کا انعقاد
روڈ سیفٹی بیداری مہم ، ریلی کا انعقاد

By

Published : Jan 30, 2021, 1:42 PM IST

اس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر ضلع یادگیر ڈاکٹر راگاپریا کی نگرانی میں تحصیل آفس سے سبھاش چوک تک ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر لوگوں کو حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشی کیش بھگوان، اسسٹنٹ کمشنر شنکر گوڑا، تحصیلدار چنملپا نے بطور خاص شرکت کی۔

رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اور محکمہ کی جانب سے گاڑیوں کے حادثات کو کم کرنے کی سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:یادگیر: تنہا تماپوری کے نام سے اردو ہال بنانے کا مطالبہ

انھوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ روڈ ٹرانسپورٹ کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے محفوظ ٹرافک نظام کو بنانے میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ 'سڑک سرکھشا ہے تو جیون سرکھشا ھے'۔

اس موقع پر محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذمہ داران کے علاوہ ٹریفک پولیس کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details