کرناٹک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ضلع یادگیر میں 236 کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس سے ضلع میں متاثرین کی تعداد 3837 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 236 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 38 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوئے ہیں اور تین افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔
ضلع یادگیر میں کورونا کے 236 نئے کیسز - ہسپتال میں 1296 افراد زیر علاج
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ضلع یادگیر میں کورونا کے 236 نئے کیسز
ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2518 ہوگئی ہے۔ ضلع کے کووڈ سرکاری ہسپتال میں 1296 افراد زیر علاج ہیں۔