اس موقع پر نارتھ ایسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر زہرہ نسیم نے ای ٹی وی بھارت بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 45254 بسوں میں سے 650 بسوں کی سروس 7 اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔ ایک بس میں صرف 30 مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
کرناٹک میں 20فیصد بس سروس شروع - گلبرگہ کی خبریں
کرناٹک میں 20فیصد بس سروس شروع ہوگئی ہے۔ ریاست کر ناٹک میں لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلہ میں رعایت کے بعد نارتھ ایسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے کل 7 اضلاع میں بس سروس شروع کردی گئی ہے۔
کرناٹک میں 20فیصد بس سروس شروع
مسافروں کو بس میں سوار ہونے سے قبل ہی ان کا ٹیمریچر چیک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی سفر کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس دوران انھوں نے بتایا کہ جلد ہی 8 جون بعد بیرونی ریاست کے لیے بھی بسوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔