ریاست کرناٹک میں مختلف معاملات کو میگا لوک عدالتوں کے خصوصی سیشن کے ذریعہ ہزاروں کی تعداد میں حل کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ہائی کورٹ اور ریاستی لیگل سرویس اتھارٹی کی ہدایات پر ضلع کے تمام کورٹس میں باہمی گفت وشنید اور رضامندی سے معاملات کی یکسوئی کرنے کے لیے لوک عدالت کے آخری دن تقریباً 14500 معاملات حل کرلئے گئے۔
میگا لوک عدالت میں 14500 معاملات حل - اردو خبر
کرناٹک ہائی کورٹ اور ریاستی لیگل سروس اتھارٹی کی ہدایات پر ضلع کے تمام کورٹس میں باہمی گفت وشنید اور رضامندی سے معاملات کی یکسوئی کروانے کے لئے لوک عدالت کے آخری دن 14500 معاملات حل کرلئے گئے۔
![میگا لوک عدالت میں 14500 معاملات حل 14500 cases resolved in Mega Lok Adalat](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9950012-1004-9950012-1608512277205.jpg)
پرنسپل ضلع اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی کے صدر آر جے ستیش سنگھ کی قیادت میں منعقدہ مذکورہ میگا لوک عدالت میں سیول، چیک باؤنس، بینک، موٹر وہیکل حادثات اور دیگر معاملات سمیت 14500 معاملات کو باہمی رضا مندی کے ذریعہ حل کرلیا گیا۔ سینئر سیول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے رکن سکریٹری آر جے شیڑ، ضلع جج شوکلاش پالن گوپالیا، جگدیش، کمار سوامی سمیت 30 ججس نے مذکورہ میگا لوک عدالت پروگرام میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس سلسلہ میں گلبرگہ ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی کی جانب سے 5 بینچس تشکیل دیئے گئے تھے۔ مذکورہ بینچس میں فریقین کی رضامندی کے ذریعے معاملات حل کرلئے گئے۔ گلبرگہ ہائی کورٹ بینچ کے ججس جسٹس ایس سنیل دتہ یادو، ای ایس ادریس، ایم جی اوماہنچالے، سنجوکمار اور پی این دیسائی کی قیادت میں پانچ بینچس نے باہمی رضامندی اور بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کر لیا۔