اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 9:09 PM IST

ETV Bharat / state

گلبرگہ کے انکلگی میں دفعہ 144نافذ، سکیورٹی انتظامات سخت

گلبرگہ ضلع کے انکلگلی میں مسجد کے قریب گینش چبوترے کی مرمت کو لے کر دو گروپوں میں جھڑپ پوگئی جس میں چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور دفعہ 144 نافذ کردیا۔

گلبرگہ کے انکلگی میں دفعہ 144نافذ،سکیورٹی انتظامات سخت
گلبرگہ کے انکلگی میں دفعہ 144نافذ،سکیورٹی انتظامات سخت

گلبرگہ کے انکلگی میں دفعہ 144نافذ،سکیورٹی انتظامات سخت

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے انکلگلی میں مسجد کے قریب گینش چبوترے کی مرمت کو لے کر دو گروپوں میں جھڑپ پوگئی جس میں چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جھڑپوں کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور دفعہ 144 نافذ کردیا۔

صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بتا یا جارہاہے کے مسجد سے قریبی گنیش کے چبوترے کی جدید کاری کو لیکر دو گروپوں میں تنا کا ماحول پیدا ہو گیا ۔مسجد کے ارد گرد کی زمین وقف بورڈ کی ملکیت ہے۔

۔اس جگہ پر گنیش کے چبوترے کے تعمری کام کیا جا رہا تھا۔اس تعمیراتی کام کے خلاف وقف بورڈ سے نوٹیس بھی جاری کیا گیا تھا ۔مگر یہاں پر فرقہ پرستوں نے کس کی بھی بات نہیں مانی اور تعمیراتی کام کا سلسلہ جاری رکھا۔اس معاملے کو لیکر دونوں گروپوں میں توتو میں میں شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلور میں مسجد ون موومنٹ کے فرنچائزی ڈیلرشپ اور انویسٹرس ایکسپو کا کامیاب انعقاد

جھڑپ میں چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا ۔پولیس نے علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details