بنگلورو: کرناٹک حکومت کے جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں ڈھیل کے بعد سے ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ۔19 ) وبا کے معاملے میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
ریاست میں کورونا کے 127 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس میں مانڈیا ضلع کے 62 معاملے بھی شامل ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں منگل کو متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 1373 ہوگئی ہے۔
نئے معاملے مانڈیا کے علاوہ کلبرگی، شیوموگا، اڈوپی، جنوبی کنڑ، داؤن گیرے، یادگیری، بنگلورو، اربن، گڈگ، ہاسن، شمالی کنڑ، چک مگلورو، اڈوپی اورچتردرگ ضلع میں سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔ بنگلورو شہر میں دو، وجیاپورا میں ایک مریض کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک کووڈ۔19 وبا سے 530 مریض پوری طور پر ٹھیک ہوچکے ہیں۔