ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا کے بعد اب بلیک فنگس کے متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر میں بلیک فنگس کے 13 مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ ان میں سے 7 مریض سرکاری اسپتال میں اور 5 مریض خانگی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
گلبرگہ شہر میں ایک کانسٹیبل اور ایک ایک ٹیچر کی بلیک فنگس سے موت ہونے کی اطلاع ہے۔
وہیں ڈاکٹر امیش جادھو اور سرکاری خانگی اسپتال کے ڈاکٹروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حالات کا جائزہ لینے پر بلیک فنگس سے 13 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع دی۔