محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 175 مریضوں میں سے 25 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق گزشتہ شام سے آج دوپہر تک ریاست میں کورونا وائرس کے بارہ نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک 175 کورونا وائرس مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 25 کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
12 نئے کیسز میں سے چار کیسز ان افراد کے ہیں جنہوں نے 13 سے 18 مارچ کے دوران دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شرکت کی تھی جبکہ منڈیا سے تعلق رکھنے والے تین افراد ان مریضوں کے رابطے میں تھے۔
اس کے علاوہ ایک 41 برس کی خاتون ہے جن کے پڑوس میں رہنے والے 75 برس کے شخص کی کورونا وائرس کے سبب 3 اپریل کو موت ہوئی تھی جبکہ گداگ کی 80 برس کی خاتون اور بنگلور کے 68 برس کے شخص کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔