اردو

urdu

ETV Bharat / state

All India Football Tournament in Bidar بیدر میں چار روزہ فٹبال ٹورنمنٹ - بیدر فٹبال ٹورنمنٹ

بیدر ضلع میں کل ہند فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد 17سے 20نومبر تک کیا جائے گا جس میں قومی سطح کی بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ Football Tournament in Bidar

بیدر میں چار روزہ فٹبال ٹورنمنٹ
بیدر میں چار روزہ فٹبال ٹورنمنٹ

By

Published : Nov 16, 2022, 7:09 PM IST

بیدر:ضلع بیدر کے معروف سماجی کارکن اور ماہر تعلیم عبد المنان سیٹھ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 19,18,17اور 20نومبر کو چار روزہ ملک گیر سطح کا Invitational فٹبال ٹورنمنٹ بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد فٹبال کے تین مرحوم کھلاڑیوں نعیم، جاوید اور ارون پال کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، تینوں بیدر کے معروف فٹبال کھلاڑی تھے۔ 4 day Football Tournament in bidar

عبد المنان نے پریس بیان میں کہا ہے کہ ’’قومی سطح کا بیدر ضلع میں یہ پہلا فٹبال ٹورنمنٹ ہوگا جس میں قومی سطح کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی بیدر میں قومی سطح کی ایک دو ٹیموں نے حصہ لیاہے لیکن اس دفعہ سبھی ٹیمیں قومی سطح کی ہوں گی۔ جو ٹیمیں ٹورنمنٹ میں حصہ لیںگی ان میں (۱) کے ڈی ایف اے ، گلبرگہ (۲) ینگ اسٹار ، ظہیرآباد (۳) اودگیرایف سی ، اودگیر (۴) ڈی ایف اے ، ایف سی ، پربھنی (۵)اورنگ آباد ایف سی ، اورنگ آباد (۶)اے جی ایف سی ، حیدرآباد (۷)سنچری ایف سی (ممبئی ) ، (۸)نوبل ایف سی ،ناندیڑ(۹)بی آئی اےف اے ، ایف سی (بھٹکل ) ، (۰۱) گواپولیس ، گوا(۱۱) کیرلہ ایف سی (۱۲) اندور ایف سی (مدھیہ پردیش ) شامل ہیں۔

ان ٹیموں کے علاوہ بیدر کی شالیمار ایف سی، شاہین ایف سی، ابوالفیض اور زین الدین ٹیمیں بھی کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کے بعدٹورنمنٹ کھیلنے کی حقدار قرار دی گئی ہیں۔ بیان میں سیٹھ کا مزید کہنا ہے کہ ’’زمانہ قدیم سے ہی فٹبال بیدر کی عوام کا پسندیدہ کھیل رہاہے۔ ایک قدیم ٹورنمنٹ میں نظام سرکار بمقابلہ برٹش ٹیم بھی ایک مقابلہ ہوا تھا، جس میں بیدر کے ایک کھلاڑی نے گول کیا تھا۔ جو ایک یادگارگول تھا جس کا تاریخ میں بھی ذکر ہے۔‘‘ انہوں نے بتایاکہ 17نومبر کی صبح 11بجے بیدر کے ڈپٹی کمشنر گووندریڈی کے ہاتھوں اس یادگارفٹبال ٹورنمنٹ کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ جس کے مہمانان میں گلبرگہ کے IG، آئیڈا مارٹن اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر ڈیککا کشور بابو ہوں گے۔ 20نومبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ 12 National football Teams to Participate in 4 day Football Tournament in bidar

مزید پڑھیں:کھلاڑیوں نے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا

ٹورنمنٹ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ ایک ہزار ایک سو گیارہ روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جائے گی۔ دوسرامقام حاصل کرنے والی ٹیم پچپن ہزار پانچ سوپچپن روپئے نقد انعام اور ٹرافی کی حقدار قرار ہوگی اور تیسرامقام حاصل کرنے والی ٹیم کو پچیس ہزار پانچ سو پچپن روپئے نقد اور ٹرافی دی جائے گی۔ منان سیٹھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ٹورنمنٹ کا سارا خرچہ وہ خود برداشت کریں گے اور کسی سے بھی کوئی رقم نہیں وصولی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details