ان میں 270 ایکٹیو کیس ہیں، جن میں 128 ریکور ہوئے ہیں اور سات افراد کی موت ہوئی ہے۔
گلبرگہ: ایک دن میں کورونا کے 100 نئے کیسز - کرناٹک نیوز
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گلبرگہ شہر میں آج ایک ہی دن میں 100 کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
کورونا کیسز
ان نئے کیسز سے گلبرگہ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 405 تک پہنچی گئی ہے۔ کرناٹک کووڈ۔ 19 مہتی ویب سائٹ مطابق گلبرگہ میں 100 نئےکیس مہاراشٹر ا سے گلبرگہ ضلع کو آئے ہوئے افراد ہیں۔
کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3796 ہوئی ہے۔ گلبرگہ میں ایک ہی دن میں 100 نئے کورونا پازیٹیو کیس سامنے آنے پر عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔