کرگل: لداخ یونین ٹریٹری کے کرگل ضلع میں ایک پرانا بارودی شل پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا جس میں ایک کم عمر لڑکا ہلاک ہوا ہے جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ کرگل ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عنایت علی چودھری کے مطابق اتوار کی دوپہر کو بچے ایک میدان میں کھیل رہے تھے تبھی ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک کم عمر لڑکا ہلاک ہوا ہے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جس علاقے میں یہ بچے کھیل رہے تھے وہاں کرگل جنگ کے دوران نہ پھٹنے والا ایک پرانا بارودی شل ملا۔ بتایا جارہا ہے کہ بچوں نے دیکھا تب انہوں نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کے نتیجے میں شل پھٹ گیا۔ کچھ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں فوج کی فائرنگ رینج بھی تھی۔ شل کے پھٹنے کے بعد تینوں بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایک 13 سالہ بچے کی راستے میں ہی موت ہوگئی جب کہ دو دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔