کرگل: کرگل میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ سے کھولے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں پیر کے روز ضلع انتظامیہ کرگل نے یکم ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت کے اسکولوں کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کرگل کے مطابق اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے اصرار اور ضلع میں موجودہ کورونا کی بہتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں بشمول نجی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔البتہ حکم نامے کے مطابق اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے وضع کردہ خطوط کو یقینی بناتے ہوئے ہی تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کی رواں ماہ کے اگست کے اوائل میں جاری کردہ ہدایات اور ایس او پیز برابر نافذ رہیں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر آئی پی سی کی دفعہ 188 ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 اور وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔