وزرات دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ 'وزیر دفاع پیر کے روز خطہ لیہہ کا دورہ کریں گے اور وہ پاکستان اور چین سرحد پر آپریشنل تیاری اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔'
راجناتھ سنگھ لداخ میں دنیا کے سرد ترین علاقوں کا بھی دورہ کریں گے جہاں بھارتی فوج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
راجناتھ سنگھ کا لیہہ کا دورہ - جنرل افسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ہریندر سنگھ
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لیہہ کا دورہ کر کے وہاں کی سکیورٹی اور دیگر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
بشکریہ اے این آئی
ادھر جنرل افسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ہریندر سنگھ نے لداخ کا دورہ کر کے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقے میں تعنیات فوجی جوانوں سے بات چیت کی۔