اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accident in Kargil کرگل میں نجی گاڑی لڑھک گئی، خاتون ہلاک، کمسن لاپتہ - کرگل میں سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

کرگل کے کاکسار علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب عازمین حج کو وداع کرنے کے بعد واپسی پر ایک آلٹو گاڑی دریا میں جاگری۔ اس حادثہ میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک کمسن بچہ لاپتہ ہوا ۔

private-vehicle-overturns-in-kargil-woman-killed-child-missing-five-injured
کرگل میں نجی گاڑی لڑھک گئی، خاتون ہلاک، کمسن لاپتہ

By

Published : Jun 6, 2023, 10:25 PM IST

سرینگر: کرگل کے کاکسار علاقے میں ایک آلٹو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک کر دریا میں جاگری۔ اس حادثہ کے نتیجے میں خاتون ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے جبکہ کمسن بچہ لاپتہ ہو گیا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق کرگل کے کاکسار علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب عازمین حج کو وداع کرنے کے بعد واپسی پر ایک آلٹو گاڑی دریا میں جاگری ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران پانی سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی جبکہ پانچ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد ایک چار سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا ہے جس کو تلاش کرنے کی خاطر ایس ڈی آر ایف کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی کنبے کے سات افراد سوار تھے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:Road Accident In Srinagar سرینگر میں سڑک حادثہ، ایک شہری ہلاک

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details