پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا وفد آج لداخ یوٹی کے ضلع کرگل کے یک روزہ دورہ پر کرگل کے دراس پہنچا اور دراس کی عوام کے درمیان کپکار علامئے کو پیش کر ان سے حمایت کی اپیل کی۔
عمر عبداللہ نے کرگل میں عوام سے گپکار علامیہ کی حمایت کی اپیل کی دراس پہنچے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفریسن کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کی خواہشات کو سرینگر میں بیٹھ کر زیادہ بہتر طریقے سے نہیں سمجھا جا سکتا ہے، اس لئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر ہم تمام سیاسی جماعتوں کے لوگ آپ کے درمیان آئے ہیں تاکہ آپ کی بات کو بھی سمجھ سکیں اور گپکار علامیہ کو سمجھا سکیں۔
اس موقع پر پی ڈی پی رہنما غلام نبی لون نے کہا کہ جس طرح ریاست کو تقسیم کر دو یوٹی بنایا، اس کے خلاف آپ بھی ہیں اور ہم بھی ہیں، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسی کے لئے یہ الائنس تیار کیا گیا اور ہم تمام لوگ 370 کی واپسی کے لئے یہ آپ کی حمایت اور آپ کے خیالات کو سمجھنے آئے ہیں۔
واضح ہو کہ آج صبح ہی پیپلز الاینس فار گپکار ڈیکلریشن کا وفد عمر عبداللہ کی قیادت میں لداخ یوٹی کے ضلع کرگل کے یک روزہ دورہ کے لئے نکلا تھا۔ اس دوران دراس کے علاوہ کرگل شہر میں الائنس کے رہنماؤں کو خطاب کرنا ہے۔
وفد کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کررہے ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر ناثر اسلم وانی، پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری غلام نبی لون، پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ اور عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ شامل ہیں۔