اس دوران کرگل کے مقامی ایں جی او 'ڈریم فار اے چینج' ان دنوں کرگل میں ماسکس اور سینٹائزرز تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ کرگل کے ہسپتالوں اور مختلف محکموں کے دفتروں میں ضروری ساز وسامان تقسیم کر رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ادارے کے رضاکار شاہ نواز وار نے کہا کہ' گزشتہ چند روز قبل ہمارے ضلع ہسپتال کرگل کے پیرا میڈیکل اسٹاف ضروری چیزوں کو لے کر احتجاج کر رہے تھے۔ اس کے بعد ہمارے ادارے نے ان چیزوں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اکیس مارچ سے ماسکس اور سینٹائزرز تقسیم کیے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'تقریبا دس ہزار ماسکس اور چھ سو سینٹائزرز تقسیم کر رہے ہیں۔'