سرینگر:لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل- کرگل کے نو منتخب کونسلروں نے منگل کےروز سرکاری طور پر اپنے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ ہل کونسل انتخابات میں کانگریس اور این سی اتحاد نے 26 میں سے 22 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ان نو منتخب کونسلروں کو عہدے کا حلف پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال احمد مسعودی نے دلایا۔
حلف اٹھانے والے کونسلرز میں عبدالصمد، عبدالواحد، محمد جواد، کاچو محمد فیروز، عبدالہادی، آغا عی النہدا، اسٹینزین گگمٹ، پنچوک تاشی، اسٹینزین لکپا، الطاف حسین، حاجی محمد عباس، خادم حسین، محمد حسین، محمد عباس، محمد عباس اور محمد علی،امین، منظور حسین، فیروز احمد خان، ناصر حسین منشی، سید مجتبیٰ موسوی، سید علی، محمد سجاد خان، غلام حیدر، عاشق علی، ڈاکٹر محمد جعفر اخون، ذاکر حسین، لیاقت علی خان، اور پدما دورجے شامل ہیں۔
حکام نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل- کرگل کا پہلا اجلاس 18 اکتوبر کو طے کیا، جس کے دوران چیف ایگزیکٹو کونسلر یعنی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: