اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر اور کرگل میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی - بارش اور برفباری

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر اور لداخ میں درمیانہ درجے کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

جموں و کشمیر: بارش اور برفباری کی پیشگوئی
جموں و کشمیر: بارش اور برفباری کی پیشگوئی

By

Published : Dec 22, 2020, 6:50 PM IST

وادی کشمیر میں خشک موسم کے چلتے سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور محکمہ موسمیات نے دسمبر کی 26تاریخ تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 26اور27دسمبر کو وادی کشمیر سمیت کرگل میں درمیانہ درجے کی بارش اور برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر کے مہینے میں سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2ڈگری، پہلگام میں منفی 5.8اور گلمرگ میں منفی 7.4ڈگری سلسیش درج کیا گیا ہے۔

جبکہ لیہہ میں منفی 16.4کرگل میں منگی 18.4اور دراس میں منفی 18.6درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details