سرینگر: تفصیلات کے مطابق آج شام مرکزی جامع مسجد دراس میں بیانک آگ لگ گئی۔آگ تیزی سے پھیل کر پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے فوراً بعد بعد پولیس، مقامی افراد اور فوج نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔ وہیں آگ بجھانے کے لیے کرگل اور دیگر علاقوں سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے۔تازہ اطلاع کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے مسجد کو کافی نقصان ہوا ہے۔Fire In Jamia Masjid in Drass
Fire In Jamia Masjid in Drass جامع مسجد دراس میں آتشزدگی، بڑے پیمانہ پر نقصان - کرگل کی تازہ خبر
مرکز کے زیر انتظام علاقہ کرگل کے دراس مرکزی جامع مسجد میں بدھ کی شام بیانک آتشزدگی کا واقع پیش آیا۔ آگ لگنے سے مسجد کو کافی نقصان ہوا ہے۔ Fire In Jamia Masjid in Drass
وہیں ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے چیف ایگزیکٹیو کونسلر فیروز خان نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ"یو ٹی لداخ کا فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ آگ لگنے کے واقعات میں لوگوں کی املاک کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے۔فنڈنگ کے باوجود محکمہ سب ڈویژنل سطح پر فائر سروس فراہم نہیں کر سکا۔ میں ایل جی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب ڈویژنل سطح پر فائر بریگیڈ یونٹ قائم کریں۔
Fire In Anantnag Kapran کپرن اننت ناگ میں ہولناک آتشزدگی، کئی رہاشی مکان خاکستر