فوجی اہلکاروں کو پہاڑوں اور سرد علاقوں میں جنگ لڑنے کے لیے نئی ٹریننگ دینا اور سرد موسم کے لیے جسمانی طور پر تیار کرنا نئی تجاویز شامل کیں۔
کرگل: فوج جنگ کی تیاری یہاں کرتے ہیں۔۔۔۔۔ لداخ خطے میں جنگی تیاریوں کے لیے سنہ 2000 میں فوج کی جانب سے ضلع کرگل کے دراس علاقے میں 'کرگل بیٹل اسکول' کی سنگ بنیاد رکھی گئی۔ اس اسکول میں لداخ خطے میں ڈیوٹی انجام دینے والے فوجی اہلکاروں کو 21 روز تک ٹریننگ دی جاتی ہے۔
ٹریننگ سینٹر میں فوجی اہلکاروں کو جسمانی طور پر صحت مند رہنے اور سردی کے موسم کے نپٹنے کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔
فوجی افسران کا کہنا ہے کرگل بیٹل اسکول کے قیام سے پہلے اہلکاروں کو معمول کی ٹریننگ دی جاتی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ کرگل جنگ کے بعد نئی ٹریننگ اور ترغیب پر زیادہ زور دیا گیا تاکہ لداخ جیسے پہاڑی اور سرد علاقے میں فوج لڑائی کے لیے ہوشیار اور تیار رہے۔