اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لداخ کے رُکن پارلیمان کی تقریر جھوٹ کا پلندہ' - لداخ رُکن پارلیمان جے ٹی نمگیال

کرگل میں مختلف تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لداخ رُکن پارلیمان جے ٹی نمگیال کی لوک سبھا میں کی گئی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے۔

'لداخ کے رُکن پارلیمان کی تقریر جھوٹ کا پلندہ'

By

Published : Aug 7, 2019, 10:23 PM IST

کمیٹی کی جانب سے کرگل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تنظیموں کے ارکان اور سابق رکن پارلیمان بھی موجود تھے۔

'لداخ کے رُکن پارلیمان کی تقریر جھوٹ کا پلندہ'

اس موقع پر کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روز نمگیال نے لوک سبھا میں سراسر جھوٹ بولا اور اس طرح سے لداخ کی نمائندگی کی جو ہماری شان کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمگیال نے لوک سبھا میں اپنے مفاد کے لیے یکطرفہ تقریر کی جس پر ہمیں اعتراض ہے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں نمگیال نے غلط بیانی سے کام لیا اور انہیں اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کرگل کے بیشتر عوام مرکزی حکومت کے فیصلے سے ناراض ہیں۔

تاہم کرگل میں آج کئی جگہ پر احتجاج ہوا اور مرکز کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ لداخ سے رُکن پارلیمان مسٹر نمگیال نے ایوان میں کہا تھا کہ گزشتہ 70 برسوں سے لداخ کی عوام یونین ٹیرٹری کا مطالبہ کر کے بھارت کا اٹوٹ حصہ بننا چاہتے تھے اور اب وہ مطالبہ پورا ہوا۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو دی جانے والی خصوصی حیثیت اور خصوصی درجے کے خاتمے کے اعلان کے بعد وادی مسلسل دوسرے دن بھی باقی پوری دنیا سے کٹی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details