کوروناوارئس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے جہاں ملک بھر میں لاک ڈائون کا نفاذ ہے وہیں کرگل میں بھی مکمل لاک ڈائون کو سختی سے عملایا جا رہا ہے۔ تاہم لاک ڈائون کے دوران غیر مقامی باشندوں، مزدوروں اور تاجرین کو راحت پہنچانے کی غرض سے ضلع انتظامیہ کرگل نے ایسے درجنوں افراد میں راشن تقسیم کیا۔
کرگل: غیر مقامی مزدوروں میں مفت راشن تقسیم - مفت
لاک ڈائون کی وجہ سے ضلع کرگل میں پھنسے غیر مقامی مزدوروں کو انتظامیہ کی جانب سے مفت راشن فراہم کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو برائے کرگل، غلام محمد، نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران عوام خصوصاً غیر مقامی مزدوروں کو راحت پہنچانے کی غرض سے اشیاء ضروریہ تقسیم کی گئیں، جن میں چاول، آٹا، دال، تیل، دودھ پاؤڈر، نمک اور صابن شامل ہیں۔
تقسیم کاری کا یہ عمل کرگل ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں 10 مقامات پر انجام دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید علاقوں میں بھی راشن کی تقسیم آوری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ جس کے لیے انہوں نے پہلے ہی مختلف علاقہ جات کی نشاندہی کی ہوئی ہے۔