سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی ہے۔ نیشنل سینٹر سیسمالوجی کے مطابق لداخ میں منگل کی صبح 7 بجکر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز کرگل کے شمال میں 401 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی ہے۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی ہوئی اطلاع نہیں ہے۔
لداخ کے کارگل میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ صبح 7.38 بجے آنے والے زلزلے کا مرکز کارگل سے 401 کلومیٹر شمال میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ زلزلہ 150 کلومیٹر کی گہرائی میں 38.12 ڈگری طول بلد اور 76.82 ڈگری طول بلد پر تھا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔