اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ میں کووڈ-19 کے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز - لداخ میں کووڈ-19

لداخ میں کووڈ-19 کے مزید 105 سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 239 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایک افراد ہلاک بھی ہوا ہے۔

covid -19
covid -19

By

Published : Jun 12, 2020, 8:22 PM IST

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز یو ٹی لداخ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق مزید 105 افراد کورونا وائرس ٹیسٹ میں مثبت پائے گئےہیں۔

ان میں سے 36 افراد ضلع لیہ اور 69 ضلع کرگل سے سامنے آئے ہیں۔

لداخ میں کووڈ 19 کے تمام مثبت کیسز کی حالت مستحکم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ لداخ میں آج کورونا وائرس سے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

لداخ میں کووڈ-19
لداخ میں کووڈ-19

واضع رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد اب 239 تک پہنچ گئ ہےجن میں سے 62 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور 176 دیگر زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ ایک افراد اس مہلک وبا سے ہلاک بھی ہو چکا ہے۔ وہیں بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر پائے گئے ہیں جبکہ 8 ہزار 498 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 1 لاکھ 47 ہزار افراد کووڈ-19 سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details