اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: کرگل میں مکمل لاک ڈاؤن جاری - lock-down continues in kargil

کووڈ 19 علمی وبا کے چلتے ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کرگل میں بھی مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔

کووڈ 19: کرگل میں مکمل لاک ڈاؤن مسلسل جاری۔
کووڈ 19: کرگل میں مکمل لاک ڈاؤن مسلسل جاری۔

By

Published : Apr 3, 2020, 6:35 PM IST

ضلع انتظامیہ نے 19 مارچ کو دفعہ 144 نافذ کی اور 22 مارچ کو کرگل نے جنتا کرفیو جو وزیر اعظم نریندر مودی کی کال پر بند رہا۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے 21 دن ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد سے کرگل میں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلع انتظامیہ کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے اور وائرس سے بچنے کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ حکومت اور غیر سرکاری ادارے بھی کووڈ -19 عالمگیر وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے انتظامیہ کی حمایت کر رہے ہیں۔

کرگل کی مذہبی تنظیمیں بھی اس بیماری کو کم کرنے کے لئے انتظامیہ کی حمایت کر رہی ہیں۔

قابل ذکر ہےکہ لداخ میں کورونا وائرس کے چودہ مثبت کیسز سامنے آئے۔ جن میں تین کیس ٹھیک ہوئے ہیں۔ ضلع کرگل میں کووڈ 19 کے تین اور لیہ میں گیارہ مثبت کیسز تھے۔ ان میں سے تین صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور لداخ میں کووڈ 19 کے گیارہ کیس مثبت بجے ہیں۔

یونین ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن نے دونوں اضلاع میں کووڈ -19 مریضوں کے لیے الگ ہسپتال قائم کیا ہے۔ لیہہ میں مہابودھی خیراتی ٹرسٹ ہسپتال اور کرگل میں جی ایں ایم ہسپتال گرباتھنگ شامل ہے ۔

لداخ میں 1200 سے زائد افراد گھر قرنطینہ میں ہیں اور پہلی بیچ کے 32 افراد ان قرنطینہ مدت مکمل کیا ہے اور انہیں اپنے گھروں کے لئے روانہ کیا گیا۔

کرگل میں ایک حملہ خاتون نے قرنطینہ کے دوران ایک بچہ کو جنم دیا۔ ذرایع کے مطابق خاتون کے رشتہ دار نے ایران کا سفر کیا تھا اور ان کے ایک رشتہ دار مثبت رپورٹ آنے کے بعد سبوں کو قرنطینہ منتقل کیا تھا اور سبھی لوگ قرنطینہ کے مداد مکمل کر کے انہیں اپنے گھروں کےلئے روانہ کیا۔

واضع رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے پیش نظر لوگوں کو راشن گھر گھر پہنچا رہے ہیں اور بیرونی ریاست سے آنے والے مزدوروں کو مفت راشن تقسیم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details