اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کرگل میں دفعہ 144 نافذ

لداخ خطہ میں مہلک کورونا وائرس کے قوی علامات اور امکانات کے پیش نظر ضلع کرگل میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: کرگل میں دفعہ 144 نافذ
کورونا وائرس: کرگل میں دفعہ 144 نافذ

By

Published : Mar 17, 2020, 8:50 AM IST

کرگل ضلع میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلتے گراف کو دیکتھے ہوئے دفعہ 144 نافذ کرکے عوامی مقامات پر 5 سے زائد افراد کو جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کورونا وائرس: کرگل میں دفعہ 144 نافذ

حکم نامے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: کرگل میں دفعہ 144 نافذ

بتا دیں کہ لداخ میں کورونا وائرس نے دستک دے دی ہے اور یہاں 4 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

دو ہفتے قبل علی محمد نامی ایک شخص کی ہسپتال میں موت ہوگئی تھی اور خدشہ تھا کہ ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم ان کے سیمپلز کو جانچ کے لیے دہلی بھیجا گیا تھا، جہاں ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

اس مہلک بیماری کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے ووہان شہر سے یہ وبا پھیلی اور دنیا کے تقریباً 130 ممالک اس وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر اٹلی ہے جہاں 2158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details