اردو

urdu

ETV Bharat / state

چین کے قبضے سے دس بھارتی فوجی رہا - سرحد پر پرتشدد جھڑہ کے بعد دونوں فریقین

چین نے دس بھارتی فوجیوں کو سفارتی چینلز کے ذریعے مذاکرات کے بعد رہا کردیا ہے۔ بھارت چین سرحد پر پرتشدد جھڑپ کے بعد دونوں فریقین کے مابین بات چیت کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔

چین نے فوجیوں کو رہا کیا
چین نے فوجیوں کو رہا کیا

By

Published : Jun 19, 2020, 1:11 PM IST

بھارت اور چین کے میجر جرنلس کے درمیان بات چیت کے بعد چین نے آج 4 افسران سمیت 10 بھارتی فوجیوں کو اپنے قبضے سے رہا کیا ہے۔

لداخ کی وادی گلوان میں 15 اور 16 جون کے درمیان سرحد پر چین اور بھارتی فوج کے بیچ جھڑپ ہوئی تھی، اس جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، اس کے علاوہ چین نے 10 بھارتی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا تھا، جنہیں آج رہا کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے میجر جنرلس کے درمیان بات چیت کے بعد ان سبھی 10 فوجیوں کوجمعرات شام 5 بجے چین نے رہا کردیا'۔

گلوان وادی میں کشیدگی کے بعد دونوں فریقین کے مابین بات چیت کا دور چلا، جہاں بھارت کی طرف سے 3 ڈویژنل کمانڈر کی نمائندگی کی گئی، یہ افسران 15 جون سے ہی کے ایم-120 کیمپ میں قیام پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیے
جنوبی کشمیر میں تصادم، آٹھ عسکریت پسند ہلاک
وزیراعظم کی سربراہی میں کل جماعتی میٹنگ آج

پندرہ اور سولاں جون کی رات کو بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان قریب 3 گھنٹے تک جھڑپ ہوئی تھی، جس میں 20 بھارتی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ ان 20 فوجی جوانوں میں 16 بہار ریجمینٹ کے کرنل سنتوش بابو بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details