اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرگل: کہیں جشن، کہیں یوم سیاہ

بی جے پی کرگل کے کارکنان نے جشن مناتے ہوئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

By

Published : Aug 6, 2020, 7:30 AM IST

kargil
kargil

بھارتیہ جنتا پارٹی کرگل یونٹ نے ٹورسٹ فیسیلیٹشن سنٹر کرگل میں لداخ کو یونین ٹیریٹری بنائے جانے کے پہلے سالگرہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں بی جے پی کرگل یونٹ کے صدر، کونسلرز، بی جے پی کے سینئر رہنما اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔

کرگل: کہیں جشن، کہیں یوم سیاہ

بی جے پی کرگل کے کارکنوں نے اس موقع پر جشن مناتے ہوئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور مرکز کے زیرانتظام لداخ میں مخلتف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کرگل یونٹ کے صدر نے اپنے خطاب میں لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کرکے لداخ کو یو ٹی بنانے پر نریندر مودی کے قیادت میں مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بی جے پی سرکار کی مختلف اسکموں کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ستر برسوں میں کچھ نہیں کیا۔ صرف لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے۔ انہوں نے کرگل کے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے رہنماؤں کو کرگل میں پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کو لے کر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان کو صرف اپنی کرسی کی خواہش ہے۔ اس دوران بی جی پی کے کئی سینئر رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کیا۔

وہیں اپوزیشن کی کال پر کرگل میں آج کا دن 'یوم سیاہ' کے طور پر منایا گیا۔

واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کو مرکزی سرکار نے ریاست جموں و کشمیر کا خصوصی حیثیت رکھنے والے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرکے ریاست کو دو یونین ٹیریٹری میں تقسیم کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام میں ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور مختلف سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details