اردو

urdu

ETV Bharat / state

Army Chief Visits Ladakh فوجی سربراہ نے حقیقی کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا - لائن آف ایکٹویل کنٹرول

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کے روز فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔

army-chief-visits-ladakh-reviewed-the-current-situation-of-the-lac
فوجی سربراہ نے حقیقی کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

By

Published : Jul 28, 2023, 3:51 PM IST

لہیہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے جمعے کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ جنرل منوج پانڈے نے جمعے کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش وجذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔

مرکزی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنرل پانڈے نے اپنے دورے کے دوران جمعے کو فائر اینڈ فیوری کورپس پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جنرل پانڈے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔

مزید پڑھیں:Army chief visits Siachen آرمی چیف کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل آرمی چیف کو فوج کے سینئر آفیسران نے حقیقی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کے روز سیاچن کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details