اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Raped and Filmed Video of Minor نوجوان نے خود کو عاشق ثابت کرنے کیلئے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی - کوئلانچل

دھنباد میں ایک نوجوان نے خود کو نابالغ لڑکی کا عاشق ثابت کرنے کے لیے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بطور ثبوت اس نے ویڈیو بنا کر اپنے دوستوں سے شیئر کردیا۔ Youth Raped and Filmed Video of Minor

youth
youth

By

Published : Sep 19, 2022, 7:05 PM IST

دھنباد:ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے کوئلانچل میں دوستوں کے ساتھ چیلینج کے بعد ایک نوجوان نے خود کو نابالغ لڑکی کا عاشق ثابت کرنے کے لیے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بناکر اپنے دوستوں کو بھیج دیا۔ دوستوں نے جنسی زیادتی کا ویڈیو نابالغ لڑکی کے اہلخانہ کو دیکھایا۔ جس کے بعد متاثرہ کے اہلخانہ نے اس معاملے کی شکایت پولیس سے کی۔

نوجوان نے خود کو عاشق ثابت کرنے کے لیے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی

بتایا جارہا ہے کہ سنجے اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ اسی دوران انہی دوستوں میں سے ایک دوست نے نابالغ لڑکی سے تعلقات بنانے کی بات کی۔ جس پر سنجے نے کہا کہ وہ اس لڑکی سے پیار کرتا ہے، اس کے بعد دونوں کے درمیان بحث ہوگئی۔ سنجے نے اپنے دوست کو چیلینج کردیا۔ اس نے کہا کہ وہ اس کا ثبوت دے گا کہ وہ اس لڑکی سے پیار کرتا ہے۔اگلے دن سنجے نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر جھاڑیوں میں لے گیا، جہاں اس نے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ سنجے نے جنسی زیادتی کی ویڈیو بھی بنالی۔ نابالغ لڑکی سے پیار کے ثبوت کے طور پر سنجے نے جنسی زیادتی کی ویڈیو اپنے دوستوں کو بھیج دی۔ جس کے بعد اس کے دوستوں نے یہ ویڈیو لڑکی کے اہلخانہ کو دیکھا دیا۔ Youth Raped and Filmed Video of Minor

معاملہ سامنے آنے کے بعد متاثرہ کے اہلخانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کی۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم سنجے کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ ملزم نوجوان الکادیہا او پی علاقہ کا رہنے والا ہے۔ Youth Raped and Filmed Video of Minor

یہ بھی پڑھیں:Sick Passenger in Bed Sheet at Ranchi Airport برسا منڈا ہوائی اڈہ کی ایک تصویر وائرل، تصویر نے کئی سوالات کھڑے کر دئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details