اطلاعات کے مطابق ٹھاٹھری میں آج صبح برشالہ پل سے ایک 31 برس کی خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
ایس ایچ او ٹھاٹھری سریش گوتم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ آج صبح دس بجے کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ' پولیس کو عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انھوں نے خاتون کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا ہے، لگتا ہے کہ یہ خود کشی ہے۔
ایس ایچ او نے کہا کہ واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور بچاؤ کارروائی شروع کی تاہم پانی کے تیز بہاؤ کے باعث لاش ابھی تک بر آمد نہیں ہوئی ہے۔