ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے راج گنج تھانہ علاقے میں جی ٹی روڈ پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بہار سے بنگال جارہی مسافر بس بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 40 سے 50 مسافر زخمی ہوئے۔ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بس میں سوار مسافروں نے بتایا کہ 'بس میں ضرورت سے زیادہ افراد موجود تھے اور ڈرائیور نے نیند میں پیچھے سے ٹرک کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے قریب 40 سے 50 افراد زخمی ہوگئے۔ بس بہار کے چھپرا سے کولکتہ جارہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں تقریبا تمام مسافر مزدور ہیں، جو اجرت کے لئے کولکاتا جارہے تھے۔