اردو

urdu

ETV Bharat / state

رانچی میں دو نوجوانوں کا پیٹ پیٹ کر قتل - رانچی میں دو نوجوانوں کا قتل

رانچی میں دو نوجوانوں کا قتل کیا گیا ہے، لاش برآمد کرلی گئی ہے تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔'

رانچی میں دو نوجوانوں کا پیٹ پیٹ کر قتل
رانچی میں دو نوجوانوں کا پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Nov 6, 2021, 1:50 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے نگڑی تھانہ علاقے میں دو نوجوانوں کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ رانچی-کُھنٹی سرحد سے متصل لودھما کے قریب پیش آیا ہے۔

ابھی تک دونوں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور مقامی گاؤں والوں سے دونوں نوجوانوں کی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم کسی نے اس کی شناخت نہیں کی۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی اور جگہ قتل کرنے کے بعد لاش کو وہاں پھینک دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وکیل کے قتل معاملہ میں بھتیجہ کی بیوی گرفتار

رانچی رورل ایس پی نوشاد عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'دو نوجوانوں کو قتل کیا گیا ہے، لاش برآمد کر لی گئی ہے تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details