ریاست جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں افیون اسمگلروں کے خلاف جاری مہم میں پولیس نے منگل کو دو کیلو گرام افیون بر آمد کرکے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
پتھل گڑا کے انچارج نیرنجن کمار مشرا نے بتایا کہ انہیں مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ کبا گاؤں میں کچھ اسمگلر افیون اسمگلنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سب ڈویژنل افسر (سمریا) بچن دیو کجور کی قیادت میں چھاپے ماری مہم چلائی گئی۔ مہم کے دوان دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے دو کیلو ایک سوگرام افیون بر آمد کیا گیا۔